دلہن نے دولہا کا ناگن ڈانس دیکھتے ہی موقع پر شادی سے انکار کر دیا


بھارتی شہر بریلی میں شادی کی تقریب مییں دولہا کا ناگن ڈانس دیکھ کر دلہن نے موقع پر شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے ہندو رسم کے مطابق ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی جس کے بعد دولہا کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اس نے اسی جگہ ناگن ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ دلہن نے دلہا کا یہ عجیب رویہ دیکھا تو موقع پر ہی شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ 
لیکن اس کے بعد کچھ یوں ہوا کے دلہن کے فیصلہ سنانے پر دلہا نے غصہ میں آکر اسے تھپڑ مار دیا، اور دلہن کے رشتے دار جو اسے ڈانس فلور سے ہٹانےکی کوشش کر رہے تھے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔ 
دلہن کے بھائی نے بتایا کہ دلہے کا رویہ اتنا برا تھا کہ اسے کسی صورت معافی نہیں مل سکتی، میری بہن نے شادی سے انکار کیا تو خاندان کی مخالفت کے باوجود ہم نے اس کا ساتھ دیا۔
علاقے کے پولیس افسر نے بتایا کہ شادی میں گڑبڑ کہ اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچے لیکن اس سے پہلے دونوں فریقین کے بڑوں نے بیٹھ کر معامہ سلجھا لیا۔ دلہا نے تحریری طور پر 14 نومبر تک جہیز کا سامان واپس کرنے کا وعدہ کیا۔

دلہن نے دولہا کا ناگن ڈانس دیکھتے ہی موقع پر شادی سے انکار کر دیا دلہن نے دولہا کا ناگن ڈانس دیکھتے ہی موقع پر شادی سے انکار کر دیا Reviewed by Admin on نومبر 13, 2019 Rating: 5