قائد اعظم نے مجھے سارے اختیارات دے کر صدر بنا دیا ہے، مسلسل چودہ روز سے خواب میں قائداعظم سے ملنے والا پاکستانی


ایک پاکستانی شخص کے خواب میں قائد اعظم اور علامہ اقبال نے مسلسل پندرہ روز آکر اسے  صدر بننے کا حکم دیا۔ ڈیلی پاکستان کے مطابق شاہد احمد نورانی نامی شخص نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال مسلسل پندرہ دن تک میرے خواب میں آئے پہلے چند دن میں خوابوں کو نظر انداز کرتا رہا لیکن جب مسلسل مجھے یہ خواب آتے رہے اور 
قائداعظم مجھے صدر بننے کا زور دیتے رہے  تو مجھے یقین آ گیا کہ میرے خواب سچے ہیں۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ  قائداعظم نے مجھے بتایا کہ تمہاری حلف برداری مینار پاکستان میں ہوگی جہاں عوام میڈیا اور جنرلز بھی موجود ہوں گے۔ 
 شاہد احمد کا کہنا ہے ہے علامہ اقبال بھی اس کے خواب میں آئے اور قائداعظم کی باتوں پر عمل کرنے کو کہا۔ اس کا کہنا ہے کہ قائداعظم خواب میں میں کپڑے تبدیل کرکے آتے تھے لیکن علامہ اقبال ہمیشہ شلوار قمیض پہن کر آتے۔ قائداعظم نے مجھے صدر بنا کر پورے اختیارات دے دیے ہیں کہ میں ملک کو ٹھیک کروں۔ اس کا کہنا ہے کہ میں صدر بننے کے بعد زرداری کو معاف کر دوں گا لیکن نواز شریف کو معاف نہیں کروں گا کیونکہ مجھے اس کے دور میں خواب آئے اور اس نے مجھے صدر نہیں بنایا یا۔ زرداری سے میرا ٹکراؤ نہیں ہوا اگر ہو جاتا تو وہ وہ اپنی سیٹ چھوڑ کر مجھے صدر بنا دیتا۔

قائد اعظم نے مجھے سارے اختیارات دے کر صدر بنا دیا ہے، مسلسل چودہ روز سے خواب میں قائداعظم سے ملنے والا پاکستانی قائد اعظم نے مجھے سارے اختیارات دے کر صدر بنا دیا ہے، مسلسل چودہ روز سے خواب میں قائداعظم سے ملنے والا پاکستانی Reviewed by Admin on نومبر 13, 2019 Rating: 5