دلہن نے دلہا کو شادی کے پہلے دن ہی بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟ افسوسناک کہانی


برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی کے پہلے دن ہی اپنے دلہا کو بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا لیکن اسے معاف کر دیا یا مگر اس آدمی نے اس خاتون کی زندگی ایسے اجیرن کردی کہ سن کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔ 36 سالہ جیما تھریل فال جان نامی ایک عورت نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو شادی کے پہلے دن ہی رنگے ہاتھوں پکڑلیا لیکن یہ سوچتے ہوئے معاف کر دیا تھا کہ شاید وہ سدھر جائے گا۔۔ اس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں اس کے شوہر اینڈی نے بہت زیادہ شراب پی اور ہوٹل کے کمرے میں آ کربے سدھ سو گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسی دوران میں نے اس کا فون اٹھایا تاکہ میں اس کے فیس بک پر پر سٹیٹس شادی شدہ دہ کردوں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ فون کھولا تو میرے پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی، میں نے دیکھا کہ کہ میرے شوہر کا کسی عورت کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا فون میں ان کی چیٹنگ بھی موجود تھی اور شادی کے روز بھی اس عورت کے کئی میسج آئے ہوئےتھے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ یہ جان کر میری شادی کی ساری خوشیاں ختم ہوگئیں لیکن میں نے اسے یہ سمجھ کر معاف کر دیا یا کہ شادی کے بعد شاید ایسا نہیں کرے گا لیکن میرا خیال غلط ثابت ہوا ہوا۔ شادی کو چھ ماہ ہوئے تو اینڈی نے مجھ پر بدترین  تشدد کرنا شروع کر دیا، پہلے میں برداشت کرتی رہی لیکن پھر کچھ ہفتوں کے بعد پولیس کو رپورٹ کر دی۔ واضح رہے کہ یہ اس خاتون کی دوسری شادی تھی اس لئے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد اس کے خاوند کو چار ماہ قید ہوگی اور وہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ رہنے چلی گئی۔۔ اب وہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہے۔

دلہن نے دلہا کو شادی کے پہلے دن ہی بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟ افسوسناک کہانی دلہن نے دلہا کو شادی کے پہلے دن ہی بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟ افسوسناک کہانی Reviewed by Admin on مارچ 09, 2020 Rating: 5