سعودی عرب اور روس کے درمیان ایک اور معاملے پر شدید اختلاف پیدا ہو گیا


تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں میں تیل کی کی تیزی سے گرتی ہوئی قیمت کی وجہ روس کا سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا مطالبہ منظور نہ کرنا ہے۔
پرائیویٹ ٹی وی چینل کے مطابق سعودی عرب چاہتا ہے کہ اوپیک کے تمام رکن ممالک اور روس جو کہ اوپیک کا رکن نہیں ہے، تیل کی پیداوار میں کمی کردیں تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں برقرار رہ سیکیں، لیکن روس نے اس مطالبےکو ماننے  سے انکار کر دیا  ہے جس کے بعد اوپیک کے رکن ممالک نے بھی خام تیل کی پیداوار میں کمی کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

سعودی عرب اور روس کے درمیان ایک اور معاملے پر شدید اختلاف پیدا ہو گیا سعودی عرب اور روس کے درمیان ایک اور معاملے پر شدید اختلاف پیدا ہو گیا Reviewed by Admin on مارچ 09, 2020 Rating: 5