امریکی شہر نیویارک کے ہسپتالوں میں کرونا کے سبب لاشیں ہی لاشیں ہوگئیں، تصاویر دیکھ کر ہر کوئی گھبرا جائے


اٹلی کے بعد اب امریکہ سے وائرس کی تباہکاریوں کے خطرناک مناظر منظر عام پر آ رہے ہیں، خاص طور پر امریکی درالحکومت نیویارک سے ایسے تصاویر سامنے آئی ہیں کہ دیکھ کر ہر کوئی گھبرا جائے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال لاشوں سے بھر چکے ہیں اور باڈیز کو بیگز میں ڈال کر ہسپتال کے اندر گزرنے والے رستوں میں قطاروں کی صورت میں لگائی ہوئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں سے درجنوں لاشیں ریفریجریٹڑ ٹرکوں میں ڈال کر روانہ کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ تصاویر بروکلین کے ’ویکوف ہائٹس میڈیکل سنٹر کی ہیں، جہاں پر ایک طرف لاشوں کے ڈھیر لگے ہوئےہیں اور دوسری طرف ہسپتال کا عملہ نہایت افسردہ اور پریشان حال دیکھائی دے رہا ہے۔ عملے کے کچھ ارکان سیڑھیوں پر سر جھکائے بیٹھے ہیں اور کوئی کرسی پر سر پکڑ کہ پریشان بیٹھا ہے۔


امریکی شہر نیویارک کے ہسپتالوں میں کرونا کے سبب لاشیں ہی لاشیں ہوگئیں، تصاویر دیکھ کر ہر کوئی گھبرا جائے امریکی شہر نیویارک کے ہسپتالوں میں کرونا کے سبب لاشیں ہی لاشیں ہوگئیں، تصاویر دیکھ کر ہر کوئی گھبرا جائے Reviewed by Admin on اپریل 11, 2020 Rating: 5