سعودی عرب میں مقیم ملازمین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، خطرناک خبر آگئی


سعودی عرب میں مقیم ملازمیں کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، خطرناک خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے سبب متاثر ہونے والے کاروباری اداروں کو ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تمام نجی کاروباری اداروں کو اس بات کی اجازت مل گئی ہے کہ وہ وائرس سے پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کر سکتے ہیں اور کاروباری اوقات میں بھی کمی کر سکتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے یہ اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ وزارت نے ایک شرط یہ رکھی ہے کہ ہر ادارہ ملازمین کی رضا مندی کے ساتھ یہ کمی کرے گا، جس کی جتنی تنخواہ کم ہو گی ہو کام بھی اتنا کم کرے گا اور اس کی ڈیوٹی کا وقت کم ہو گا۔ وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔ اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہو تو وہ وزارت کی ویب سائیٹ یا سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے شکایت کر سکتا ہے۔ 


سعودی عرب میں مقیم ملازمین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، خطرناک خبر آگئی سعودی عرب میں مقیم ملازمین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، خطرناک خبر آگئی Reviewed by Admin on April 11, 2020 Rating: 5