مشہور برطانوی ماڈل کے ساتھ اسلحہ کے زور پر جنسی ہراسگی، انتہائی شرمناک تفصیلات بتادیں


معروف برطانوی   اداکارہ و ماڈل کیٹی پرائس نے  خود پرجنوبی افریقہ میں  ہونے والے شرمناک جنسی حملے کی تفصیلات دنیا کو بالآخر  بتا دیں۔ یہ واقعہ میل آن لائن کے مطابق  2018ءمیں پیش آیا تھا۔ کیٹی پرائس اپنے بچوں 14سالہ جونیئر اور 12سالہ پرنسس کے ساتھ کار میں سفر کر رہی تھی جب اسے بچوں کے سامنے مسلح افراد نے  جنسی ہراسگی کا نشانہ بناڈالا۔
رپورٹ کے مطابق 41سالہ کیٹی پرائس نےکہاہے کہ  دوران سفر  میرے بیٹے جونیئر کو ٹوائلٹ جانا تھا اس لیے ہم ایک جگہ رکے ۔ جونہی ہم وہاں رکے، 6ملزمان وہاں آ گئے جن کے پاس اسلحہ موجودتھا۔ انہوں نے ہم پر اسلحہ تان لیا اور بچوں کے سامنے میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے رہے اور میرے جسم کے خفیہ حصوں کو ہاتھ لگاتے رہے۔ اس حملے نے مجھے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا تھا۔آج تک میں اس صدمے سے نہیں نکل پائی۔ دو سال تک میں نفسیاتی ماہر کے پاس جاتی رہی اور تب جا کےکہیں میری زندگی نارمل ہو پائی۔“

مشہور برطانوی ماڈل کے ساتھ اسلحہ کے زور پر جنسی ہراسگی، انتہائی شرمناک تفصیلات بتادیں مشہور برطانوی ماڈل کے ساتھ اسلحہ کے زور پر جنسی ہراسگی، انتہائی شرمناک تفصیلات بتادیں Reviewed by Admin on اپریل 28, 2020 Rating: 5