مزید ٹیسٹ کیے تو اتنے اور کیس نکل آئے، وزیر اعلی سندھ نے کرونا سے متعلق پریشان کن صورتحال بتا دیں


وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کرونا سے متعلق پریشان کن صورتحال سے آگاہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے 24 گھنٹوں میں 586 مزید کرونا ٹیسٹ کیے جن میں سے 86 افراد کرونا میں مبتلا پائے گئے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں مریضوں کی کل تعداد 1214 ہوگئی ہے جن میں سے 358 مریض صحت یاب ہوبھی چکے ہیں جو کل مریضوں کا تیس فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک موت بھی واقع ہوئی ہے جو میرے بہنوئی سید مہدی شاہ کی  تھی۔ انہوں نے بتایا یا کہ صوبے میں کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.8 فیصد بنتا ہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بہنوئی سے متعلق بتایا کہ سید مہدی شاہ کی عمر 52 سال تھی اور 28 مارچ کو انکا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن وہ کرونا کی جنگ جیت چکے تھے، ان کے دو ٹیسٹ منفی آئے لیکن کرونا کی وجہ سے پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہونے کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ ہسپتال میں انہیں کرو نا کامریض ڈکلئیر  نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا آیا کہ ہم نے مہدی شا کی تدفین کرونا ایس او پیز کی بنیاد پر کی، ہزاروں لوگوں کی طرف سے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات موصول ہوئے اور ان میں سے کچھ لوگ میرے جاننے والے نہیں تھے میں سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے تعزیت کی، سب سے گزارش ہے کہ گھروں میں مہدی شاہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔


مزید ٹیسٹ کیے تو اتنے اور کیس نکل آئے، وزیر اعلی سندھ نے کرونا سے متعلق پریشان کن صورتحال بتا دیں مزید ٹیسٹ کیے تو اتنے اور کیس نکل آئے، وزیر اعلی سندھ نے کرونا سے متعلق پریشان کن صورتحال بتا دیں Reviewed by Admin on April 11, 2020 Rating: 5