کرونا لاک ڈاؤن سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم ترین فیصلہ آ گیا


پنجاب حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور علاج کی کاوشوں کو تیز کرنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل در آمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کو برداشت نہ کرے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں کو مکمل سیل رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،جس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان، ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل عامرمجید، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان،آئی جی پولیس شعیب دستگیر شریک تھے۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور  پاک فوج، رینجرز، پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس کے علاوہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔


کرونا لاک ڈاؤن سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم ترین فیصلہ آ گیا کرونا لاک ڈاؤن سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم ترین فیصلہ آ گیا Reviewed by Admin on April 12, 2020 Rating: 5