جدید زندگی سے دور 3سال تک ایک قبیلے کے ساتھ جنگلوں میں رہنے والے شخص نے انتہائی حیران کن تفصیلات بتا دیں


ناروے سے تعلق رکھنے والا ایک آدمی جو یورپ کی پر آسائش زندگی چھوڑ کر انڈونیشاء کے جنگلوں میں ایک قبیلے کے ساتھ تین سال تک رہتا رہا، اس نے اب اپنے تجربے کے بارے میں حیران کن تفصیلات بتا دیں ہیں۔ میل انلائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام اوڈن امنڈ سین ہے جو کہ 2004 میں 24 سال کی عمر میں انڈونیشاء گیا اور ایک ماہ جنگل میں ایک قبیلے کے ساتھ رہا اور پھر واپس جلا گیا۔ اس کے بعد 2009 میں یہ دوبارہ گیا اور 3 سال تک اس قبیلے کے ساتھ انہیں جیسا رہن سہن اختیار کیے رہتا رہا اور اپنے شب و روز کو ایک کیمرے میں محفوظ کرتا رہا۔ اس کی یہ ڈاکومنٹری فلم کی صورت میں سامنے آنے والی ہے۔ اس نے تین سالوں میں اس قبیلے کی زبان بھی سیکھی جو وہ بولتے ہیں لیکن لکھتے نہیں کیونکہ ان میں تعلیم کو کوئی تصور نہیں ہے۔

جدید زندگی سے دور 3سال تک ایک قبیلے کے ساتھ جنگلوں میں رہنے والے شخص نے انتہائی حیران کن تفصیلات بتا دیں جدید زندگی سے دور 3سال تک ایک قبیلے کے ساتھ جنگلوں میں رہنے والے شخص نے انتہائی حیران کن تفصیلات بتا دیں Reviewed by Admin on اپریل 19, 2020 Rating: 5