ماں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی جواں سالہ بیٹی کو قتل کر کہ لاش کو جلا دیا، وجہ کیا بنی؟



 بھارتی پنجاب میں ماں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی جوان بیٹی کو قتل کر دیا اور لاش کو جلا دیا،  پولیس کا کہنا ہے کی یہ معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔ 
اقبال سنگھ جو کہ شکر گڑھ پولیس سٹیشن کے انچارج ہیں انہوں نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ سولی گاؤں کے شمشان گھاٹ میں صبح سویرے کسی کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں، پولیس موقع پر پہنچی تو اس وقت لاش جلائی جا چکی تھی۔ پولیس نے راکھ اور ہڈیا جمع کر لیں اور معاملے کی تفتیش کی۔  
 دورانتفتیش   یہ بات سامنے آئی کہ 19 سالہ جسپریت کور 22 اپریل کو گھر سے گئی لیکن اگلے دن واپس آئی۔ اہلخانہ کو شک تھا کہ وہ بھجلاؤن گاؤں میں اپنے آشنا امن پریت نامی لڑکے سے ملنے گئی تھی۔ لڑکی کی ماں بلوندر کور نے اپنے شوہر ستدیو ، بیٹوں سوراج، گردیپ اور لالا کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب نشہ آور چیز کھلا دی اور سوتے ہوئے اس کو قتل کردیا۔

ماں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی جواں سالہ بیٹی کو قتل کر کہ لاش کو جلا دیا، وجہ کیا بنی؟ ماں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی جواں سالہ بیٹی کو قتل کر کہ لاش کو جلا دیا، وجہ کیا بنی؟ Reviewed by Admin on اپریل 28, 2020 Rating: 5