گورنرسندھ عمران اسماعیل کرونا وائرس کا شکار ہو گئے


 گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکورونا ٹیسٹ پوزیٹو آ گیا۔ 
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود کورنا وائرس پوزیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہمیں مشکل حالات کا مقابلہ کرنا سیکھایا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس مرض کا مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 
یاد رہے گزشتہ دنوں  سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا بھی  کورونا ٹیسٹ مثبت آیا  تھاجس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا۔ اہم تیرین شخصیات میں عمرا ن اسماعیل تیسری ایسی شخصیت ہیں جن کا کرونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی بھی اس مرض کی وجہ سے  زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ 


گورنرسندھ عمران اسماعیل کرونا وائرس کا شکار ہو گئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کرونا وائرس کا شکار ہو گئے Reviewed by Admin on April 28, 2020 Rating: 5