کرونا وائرس کی وجہ سے آدمی کی نوکری چلی گئی، لیکن پھر نوٹوں کی بارش ہو گئی، بڑی خوشخبری مل گئ


آسٹریلیا کا ایک نوجوان جو کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہو گیا لیکن چند روز میں اسے ایسی خوشخبری مل گئی کہ بیٹھے بٹھائے امیر ہو گیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اسٹریلیا کا یہ 28 سالہ نوجوان بھی دنیا میں لاکھوں لوگوں کی طرح کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہو گیا تھا اور یہ نہایت پریشانی میں تھا لیکن اس کی خوشی کااس وقت کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب اس کو خبر ملی کی اس کی 48 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے۔ 
نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے دیلوٹ ڈاٹ کام پر آنلائین ٹکٹ خریدا تھا جس پر اس کی لاٹری نکل آئی۔ اس کا کہنا ہے تھا کہ گزشتہ دنوں اس لاٹری کی فہرست جاری ہوئی تو مجھے یہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا کہ اس میں میرے ٹکٹ کا نمبر بھی شامل تھا۔ میں نے اسے بار بار چیک کیا کہ کہیں مجھے دھوکا تو نہیں ہو رہا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس رات میں اور میری گرل فرینڈ ایک منٹ بھی خوشی کی وجہ سے نہیں سو سکے۔ 

کرونا وائرس کی وجہ سے آدمی کی نوکری چلی گئی، لیکن پھر نوٹوں کی بارش ہو گئی، بڑی خوشخبری مل گئ کرونا وائرس کی وجہ سے آدمی کی نوکری چلی گئی، لیکن پھر نوٹوں کی بارش ہو گئی، بڑی خوشخبری مل گئ Reviewed by Admin on اپریل 19, 2020 Rating: 5