مودی سرکار بھی مسلمانوں سے ویسا سلوک کرنے پر اتر آئی ہے, جس طرح جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا، وزیر اعظم عمران خان


وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار بھارت میں جس طرح مسلمانوں کے ساتھ سلوک کر رہی ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔ 
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مودی سرکار ہزاروں لوگوں کو بھوک اور مسائب میں پھانسنے والی اپنی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے جان بوجھ کر مسلمانوں کو ستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ مودی سرکار کا نسلی بالادستی کے نظریے ہندوتوا  سے تعلق کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔

ہزاروں افرادکوبھوک/مصائب میں پھانسنے والی اپنی ناکام کروناپالیسی کیخلاف ردعمل سےتوجہ ہٹانے کیلئےمودی سرکارکا جان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ ستم بنانا ویسا ہی ہے جیساجرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیساتھ کیا۔نسلی بالادستی کےنظریے ہندوتوا سے مودی سرکار کےگہرے تعلق کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔


مودی سرکار بھی مسلمانوں سے ویسا سلوک کرنے پر اتر آئی ہے, جس طرح جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا، وزیر اعظم عمران خان مودی سرکار بھی مسلمانوں سے ویسا سلوک کرنے پر اتر آئی ہے, جس طرح جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا، وزیر اعظم عمران خان Reviewed by Admin on April 20, 2020 Rating: 5