امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب 150 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو گئے


امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 150 سے بڑھ گئی ہے۔ 
پرائیویٹ ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں نیویارک، کینٹی کٹ اور نیو جرسی میں ہوئی ہیں۔ گزشتہ دن بھی رانا اصغر نام کا ایک 40 سالہ پاکستانی کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا جو کہ نیوجرسی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا۔
خیال رہے امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ کیس سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ جکی ہے جبکہ 26 ہزار ستاون افراد اس جان لیوا مرض کی وجہ سے جان کہ بازی ہار چکے ہیں۔  

امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب 150 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو گئے امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب 150 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو گئے Reviewed by Admin on اپریل 15, 2020 Rating: 5