ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلا ن کر دیا، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سامان امریکہ بھیجا جائے گا، حیران کن خبر



ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکہ کو کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے انقرہ کی جانب سے حفاظتی لباس اور ماسک بھیجے جائیں گے تاکہ امریکہ وائرس کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکے۔   میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کو امریکہ کو حفاظتی سامان کی کھیپ روانہ کی جائے گی۔
صدر اردگان نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے ملک ترکی کے 31 شہروں میں تین روزہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ہفتے کے اختتام پر کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کا  یہ سلسلہ عیدالفطر تک جاری رکھا جائے گا۔
یاد  رہے کہ  ترکی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 261 کروناکیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا کی وجہ سے  اب تک 2 ہزار 900 افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔


ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلا ن کر دیا، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سامان امریکہ بھیجا جائے گا، حیران کن خبر ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلا ن کر دیا، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سامان امریکہ بھیجا جائے گا، حیران کن خبر Reviewed by Admin on اپریل 28, 2020 Rating: 5