امریکی صدر کی بیٹی ایونکا ٹرمپ کی پی اے کرونا وائرس سے متاثر، امریکی صدر کی صاحبزادی کا بھی کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا


 کرونا وائرس جس نے دنیا بھرمیں خوف پھیلا رکھا ہے اب امریکی صدارتی محل میں پنجے گاڑ نے لگا، امریکی صدر کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ بھی کورونا وائرس سے میں مبتلا ہو گئیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کی ایک پرسنل اسسٹنٹ کورونا وائرس سے متاثرہوگئ ہیں، تاہم ایوانکا ٹرمپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نکلا ہے۔اور وہ کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایوانکا کی پرسنل اسسٹنٹ میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں، وائٹ ہاوس میں کے معمول کے ٹیسٹوں کے ساتھ ان کا بھی ٹیسٹ کیاگیا جس کا نتیجہ مثبت نکلا۔
اس سے پہلے امریکی صدر کے خادم خاص اور امریکی بحریہ کے ایک اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملراور وائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری کیلغ میکنی میں بھی اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔


امریکی صدر کی بیٹی ایونکا ٹرمپ کی پی اے کرونا وائرس سے متاثر، امریکی صدر کی صاحبزادی کا بھی کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا امریکی صدر کی بیٹی ایونکا ٹرمپ کی پی اے کرونا وائرس سے متاثر، امریکی صدر کی صاحبزادی کا بھی کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا Reviewed by Admin on May 10, 2020 Rating: 5