کرونا وائرس کے کیسز پر قابو نہ پایا جا سکا، پاکستان میں ایک دن میں 1581 نئے کیس اور کتنی اموات ہو گئیں، پریشان کن خبر آگئی


 کرونا وائرس سے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 834 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمی وبا سے پاکستان بھر میں 38,799 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں موجودہ وقت میں کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 27 ہزار 85 تک ہے، 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا کے 1,581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 10,880 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری کا مقابلہ کر کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں مزید اکتیس اموات رپورٹ ہوئیں، اور سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں واقع ہوئی ہیں جن کی تعداد 291 ہے، اس کے بعد سندھ میں 255 اموات، پنجاب میں 245 اموات، بلوچستان میں 31، اسلام آباد میں 7 اموات،  اور جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔

سب سے زیادہ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 14,916 ہو گئی ہے، پنجاب میں 14,201 کرونا کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 5,678، بلوچستان میں 2,457، اسلام آباد میں 921 ہے، گلگت بلتستان میں 518 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 108 ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  14 ہزار 878 کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 3 لاکھ 59 ہزار 264 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں 4,757 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، سندھ میں 3,606 مریض صحت یاب ہوئے، خیبر پختون خوا میں 1,613، بلوچستان میں 383 ، گلگلت بلتستان میں 345، اسلام آباد میں 100 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 76 مریض کرونا وائرس سے لڑنے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


کرونا وائرس کے کیسز پر قابو نہ پایا جا سکا، پاکستان میں ایک دن میں 1581 نئے کیس اور کتنی اموات ہو گئیں، پریشان کن خبر آگئی کرونا وائرس کے کیسز پر قابو نہ پایا جا سکا، پاکستان میں ایک دن میں 1581 نئے کیس اور کتنی اموات ہو گئیں، پریشان کن خبر آگئی Reviewed by Admin on May 16, 2020 Rating: 5