تیس پاکستانی کرونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں جاں بحق ہو گئے



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس کے دوران پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وبا سے 150 پاکستانی متاثر ہوئے اور 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کورونا سے متعلق سعودی عرب میں  مقیم پاکستانی کمیونٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور اس کیلئےکئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 
 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ دنیا بھر میں 209 سے زائد ممالک اور ریاستیں کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں اور تقریباََ 38 لاکھ کے  لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو زبردستی واپس نہ بھجوانےکا فیصلہ خوش آئند ہے، میں ان کا  میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور  بذریعہ خط بھی  سعودی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کروں گا۔

تیس پاکستانی کرونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں جاں بحق ہو گئے تیس پاکستانی کرونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں جاں بحق ہو گئے Reviewed by Admin on مئی 08, 2020 Rating: 5