نو سال قبل لاپتہ ہونے والا باپ بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھائی دیا، وہ کیا کررہا تھا؟ جان کر دل خون کے آنسو روئے


9سال قبل چین میں لاپتہ ہونے والا عمر رسیدہ آدمی بالآخر بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آ گیا جس میں وہ ایسا کام کرتا دیکھائی دے رہا تھا کہ دیکھ کر بیٹے کا کلیجہ چھلنی ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 71سالہ آدمی کا نام لونگ جیامنگ ہے جو نو سال سے لاپتہ تھا اور اس کا بیٹا اس کو تلاش کر رہا تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنے باپ کو دیکھا جو کچرے کے ڈبے سے کھانے کی چیزیں اٹھا کر کھا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اس ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر زیادہ تر ایسی ہی ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں جن میں غریبوں کو انتہائی مفلوک الحالی کے مناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں لونگ نے انتہائی بوسیدہ کپڑے پہن رکھے ہیں اور ایک ڈرم سے کھانے کی اشیاء نکال رہا ہے۔ اس کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر میرے باپ کی کئی ویڈیوز موجود ہیں۔ ہم نے اس اکاﺅنٹ پر بہت میسجز کیے ہیں لیکن اکاﺅنٹ ہولڈر کی طرف سے ریپلائی نہیں دیا جا رہا۔ ہم نے پولیس کو رپورٹ درج کروا دی ہے ۔

نو سال قبل لاپتہ ہونے والا باپ بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھائی دیا، وہ کیا کررہا تھا؟ جان کر دل خون کے آنسو روئے    نو سال قبل لاپتہ ہونے والا باپ بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھائی دیا، وہ کیا کررہا تھا؟ جان کر دل خون کے آنسو روئے Reviewed by Admin on مئی 10, 2020 Rating: 5