شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں کا موت کا کھیل، کتنے لوگوں کو قتل کردیاگیا؟ناقابل یقین خبر


شیخوپورہ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں 2 خواتین سمیت8 افراد کا قتل اور3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے بھاگ گئے،پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

پرائیوٹ ٹی وی چینل کے مطابق چند دن پہلے محلے کے بچوں میں لڑائی ہوئی جس پر بڑے بھی شامل ہو گئے ،گزشتہ دن سونی اور خادم گروپ میں بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہواتھا،آج ملزموں نے ایک ہی گھر کے 8 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا،مقتولین کے ورثا نے ملزموں کے گھروں کو آگ لگا دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ کو رپورٹ دینے کے ساتھ ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔
شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں کا موت کا کھیل، کتنے لوگوں کو قتل کردیاگیا؟ناقابل یقین خبر شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں کا موت کا کھیل، کتنے لوگوں کو قتل کردیاگیا؟ناقابل یقین خبر Reviewed by Admin on مئی 10, 2020 Rating: 5