شوہر نے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، بیوی کی درد ناک کہانی


ہمارے ہاں مغربی معاشروں کے تہزیب و تمدن کی مثالیں دی جاتیں ہیں لیکن بسا اوقات وہاں سے انسانی حیوانگی کی ایسی شرمناک خبریں سامنے آتیں ہیں کہ ہم جیسے تیسری دنیا کے لوگ اس پر شرم محسوس کرتے ہیں۔ نتاشا نامی ایک برطانوی لڑکی نے ایک ایسی ہی کہانی سنائی ہے اس کا کہنا ہے کہ اس کو اس کے خاوند نے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نتاشا ایسی خواتین کیلئے لڑ رہی ہیں جن کے ساتھ گھر میں جنسی تشدد ہوتا ہے۔ 

نتاشا جس کی عمر اس وقت 31 سال ہے نے اپنی اندوہناک کہانی سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اس کی عمر 17 سال تھی جب اس شخص نے اسے اپنے چنگل میں پھنسایا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس تعلق کے بعد وہ ہر روز وہ اسے زینی اور جسمانی طور پر تھوڑا تھوڑا کر کہ توڑ رہا تھا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ میرا جسمانی و جنسی استحصال شدت اختیار کرتا رہا۔ اس جبر کی انتہا کر دی جب اس نے مجھے دوسرے بچے کی پیدائیش کے چند گھنٹے بعد ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ میں 8 سال تک اس شخص کے خوف میں مبتلا رہی جس پر مجھے سب سے زیادہ اعتماد ہونا چاہیے تھا۔ 


شوہر نے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، بیوی کی درد ناک کہانی شوہر نے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، بیوی کی درد ناک کہانی Reviewed by Admin on مئی 08, 2020 Rating: 5