ایک اور بڑا لاک ڈاؤن اب پاکستان برداشت نہیں کر پائے گا، کب اور کیسے لاک ڈاؤن ہو گا؟ خبردار کر دیاگیا


وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آدروس نے کہا ہے کہ اب ہمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کا راستہ اختیار کرنا ہو گا کیونکہ اب پاکستان ایک اور بڑا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر پائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو سانیہ آدرس نے کہا ہے کہ اس وباء سے نمٹنے کیلئے ڈیٹا کی بنیاد پر حکمت عملی بنانی پڑے گی۔ اگر رئیل ٹائم ڈیٹا موجود نہیں ہو گا تو وباء سے متعلق ہمارے ردعمل موثر نہیں ہو گے۔ ہم نے ایک ایسا سسٹم بنا لیا ہے کہ جس کی مدد سے چاروں صوبوں کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا ہوگا اور اس ڈیٹا کی بنیاد پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے تحت واٹس ایپ پر ڈاکٹر سے بات کرنے کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ 
یاد رہے اس سے قبل عمران خان بھی سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق بات کر چکے ہیں۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے مطابق صرف ان علاقوں کو بند کیا جائے گا جو کورونا کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ ہوں گے اور باقی علاقوں کوکھلا رکھا جائے گا۔ 


ایک اور بڑا لاک ڈاؤن اب پاکستان برداشت نہیں کر پائے گا، کب اور کیسے لاک ڈاؤن ہو گا؟ خبردار کر دیاگیا ایک اور بڑا لاک ڈاؤن اب پاکستان برداشت نہیں کر پائے گا، کب اور کیسے لاک ڈاؤن ہو گا؟ خبردار کر دیاگیا Reviewed by Admin on May 02, 2020 Rating: 5