"ہماری مدد کرو" امریکہ نے پاکستان سے مدد کی باضابطہ کردی


 افغان گروہوں میں مفاہمت میں کردار ادا کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے  پاکستان سے مدد کی باضابطہ درخواست کی گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے جمعہ کو پاکستان کا دوہ کیا  اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

 آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے امریکی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے افغانستان میں تشدد کی کمی کیلئے پاکستان سے تعاون کی باضابطہ درخواست کی۔ امریکہ کی درخواست کے جواب میں پاکستان کی فوجی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امریکی کوششوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


"ہماری مدد کرو" امریکہ نے پاکستان سے مدد کی باضابطہ کردی "ہماری مدد کرو" امریکہ نے پاکستان سے مدد کی باضابطہ  کردی Reviewed by Admin on May 10, 2020 Rating: 5