آٹھائیس (28) سال کا جسم رکھنے والی 78 سالہ خاتون نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا


کچھ لوگ اتنے فٹ ہوتے ہیں اور اپنی اصل عمر سے اتنے کم عمر نظر آتے ہیں کہ دیکھنے والوں کی حیرت گم ہو جاتی ہے۔ اب اس 78سالہ برطانوی عورت ہی کو دیکھ لیں جس کا جسم اس عمر میں بھی کسی 28سالہ لڑکی  کی ماند نظر آتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی علاقے سری کی رہائشی باربرا کری نامی اس عورت کے جسم کی ساخت اور لچک آج بھی اتنی ہی ہے جیسے عمر کی 20کی دہائی میں تھی۔ اگرچہ اب اس کے چہرے پر بڑھاپے کے آثار نظر آتے ہیں مگر پھر بھی وہ حیران کن طور پر اپنی اصل عمر سے کہیں جوان نظر آتی ہے۔

باربرا کا کہنا ہے کہ یوگا اس کے جسم کی ساخت اور لچک برقرار رہنے اور دیرپا خوبصورتی کی وجہ ہے۔ اس نے بتایا کہ ”میرا 1960ءکی دہائی میں یوگا سے تعارف ہوا تھا جس کے بعد میں باقاعدگی سے یوگا کر رہی ہوں اور میرے خیال میں روزانہ باقاعدگی سے سٹریچنگ کرکے کوئی بھی اپنے جسم کی اچھی ساخت اور لچک قائم رکھ سکتا ہے۔ “ سابق ایئرہوسٹس اور نرس باربرا کا کہنا تھا کہ ”روزانہ صرف 20منٹ کے لیے سٹریچنگ کرنا اس مقصد کے لیے کافی ہے۔ “

آٹھائیس (28) سال کا جسم رکھنے والی 78 سالہ خاتون نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا آٹھائیس (28) سال کا جسم رکھنے والی 78 سالہ خاتون نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا Reviewed by Admin on مئی 11, 2020 Rating: 5