سائنسدانوں نے ساری زندگی جوان رہنے کا نسخہ بتادیا


کیا کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہ بہت جلد آپ  بوڑھے ہورہے ہیں اور آپ کی عمر سے آپ کا جسم زیادہ بوڑھا ہوگیا ہے؟ آپ نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہوگا جو جسمانی طور پر وہ بہت ہی کم عمر لگتے ہیں لیکن ان کی عمر بہت زیادہ ہوتی ہے ؟ ایسی ہی ایک مثال پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ 50 برس سے زائد کی ہونے کے باوجود بوڑھی نہیں ہوئیں، اس گتھی کو سلجھانے کیلئے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی ہے جس کے نتائج آپ کو حیران کرنے کیلئے کافی ہوں گے۔
سائنسدانوں نے تجربات کرنے کیلئے 4 ہزار ایسے لوگوں کو منتخب کیا جن کی عمریں 57 سال سے زائد تھیں، ان سب لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تو حیران کر دینے والے نتائج سامنے آئے۔ ایک 66 سالہ شخص کی بیالوجیکل عمر کا اندازہ لگانے کیلئے کرائے گئے ٹیسٹ میں اس کی بیالوجیکل عمر 114 سال تھی جبکہ ایک اور 59 سالہ آدمی کی بیالوجیکل عمر صرف 23 سال تھی۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے یہ ریسرچ کی ہے ، ڈاکٹر ایلین کرمنز کے مطابق ریسرچ کے دوران  مردوں سے خواتین کی بیالوجیکل عمریں ایک یا دو سال کم رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپ کی بیالوجیکل عمر بڑھانے کی سب سے بڑی وجہ موٹاپا ہے ، تمباکو نوشی اور بچپن کے مسائل بھی آپ کو جلد بوڑھا کردیتے ہیں، ذہنی مسائل کے باعث بھی آپ اپنی عمر سے زیادہ بوڑھے دیکھائی دینے لگتے ہیں۔اگر آپ ہمیشہ کیلئے جوان رہنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی عمر جتنی بھی ہوجائے لیکن آپ کا دل جوان رہے تو آپ کو چاہیے کہ اپنے رہن سہن کے انداز کو بہتر بنائیں اور صحتمند زندگی گزاریں۔


سائنسدانوں نے ساری زندگی جوان رہنے کا نسخہ بتادیا سائنسدانوں نے ساری زندگی جوان رہنے کا نسخہ بتادیا Reviewed by Admin on May 11, 2020 Rating: 5