پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 25 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے کا آضافہ، فوری اطلاق کر کہ عوام پر بجلیاں گرا دیں گئیں


 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ، جس کا اطلاق فوری طور  پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق  اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کی سفارش کی گئی تھی جس کو حکومت نے منظور کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات میں فوری اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت  25 روپے 58 پیسے بڑھائی گئی  ہے جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا  ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور 
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے  کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر  ہوگا۔ خیال رہے  اس اضافے سے پہلے  پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی  ایشیا میں سب سے کم ترین سطح پر تھیں۔ ہمسایہ ملک بھارت میں پٹرول کی قیمت 80 روپے سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 178 روپے بنتے ہیں۔ 
حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرول بم گرائے جانے کے بعد  اب پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی  قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 59 روپے 6 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 55 روپے 98 پیسے پر پہنچ گئی  ہے۔
  





پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 25 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے کا آضافہ، فوری اطلاق کر کہ عوام پر بجلیاں گرا دیں گئیں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 25 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے کا آضافہ، فوری اطلاق کر کہ عوام پر بجلیاں گرا دیں گئیں Reviewed by Admin on June 27, 2020 Rating: 5