عورتوں کو ایک سے زائد مردوں سے شادی کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آگئی, چین میں خواتین کی تعداد میں کمی


کچھ اور یا ایک بچہ پالیسی اس کا سبب ہے ، چین میں خواتین کی تعداد مردوں سے  اس وقت کہیں کم ہے اور بیچارے کنوارے پھرتے کروڑوں مرد شوہر کہلانے کو ترس رہے ہیں۔ ایک چینی پروفیسر نے اب اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایسا مشورہ دے ڈالا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 77سالہ پروفیسر ژیو کوانگ این جی کا کہنا ہے کہ چین میں بیک وقت خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دے دینی چاہیے تاکہ وہ مرد وہ بھی شادی کر سکیں جنہیں شادی کے لیے کوئی خاتون نہیں مل رہی۔
پروفیسر کوانگ کا کہنا تھا کہ ”حکام کو اس معاملے پر غور کرنا چاہیے اور خواتین کو 2یا اس سے زائد بیک وقت شادیوں کی اجازت دینی چاہیے۔ کیونکہ اس وقت کروڑوں مرد کنوارے ہیں اورانہیں بیویاں نہیں مل رہیں ,میری اس بات سے اتفاق کریں گے ۔ وہ ہمیشہ کنوارے رہنے کی بجائے یقینا دوسرے مردوں کے ساتھ بیوی شیئر کرنے کو ترجیح دیں گے۔“ چین میں مردوخواتین کی تعداد میںفرق اس قدر زیادہ ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق 2050ءتک 3کروڑ مرد ایسے ہوں گے جنہیں بیوی نہیں ملے گی,۔

عورتوں کو ایک سے زائد مردوں سے شادی کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آگئی, چین میں خواتین کی تعداد میں کمی عورتوں کو ایک سے زائد مردوں سے شادی کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آگئی, چین میں خواتین کی تعداد میں کمی Reviewed by Admin on جون 12, 2020 Rating: 5