بھارت نے پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں اس کی وجہ سے کیا حالات ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں



سرحدی کشیدگی کے بعد اب بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا۔ بھارت کی جانب سے نالہ ڈیک میں ہزاروں کیوسک  پانی چھوڑا گیا ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔  

پرائیوٹ ٹی وی چینل کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں واقع نالہ ڈیک میں 16 ہزار کیوسک پانی کا ریلا چھوڑا گیا ہے۔ لنگرہ کے علاقے میں یہ نالہ پاکستان میں داخل ہوتا ہے اور اس کی گنجائش پچیس ہزار کیوسک ہے ۔ بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے پانی کے بعد اس نالے کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بھارت نے ایسے وقت میں پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا ہے جب پاکستان کے کئی شہر موسلا دھار بارش کی زد میں ہیں۔

یاد رہے بھارت کے کئی علاقے بھی اس وقت مون سون بارشوں کا شکار ہیں اورہزاروں لوگ اس دفعہ بھی بے گھر ہو گئے ہیں جن کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

بھارت نے پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں اس کی وجہ سے کیا حالات ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں بھارت نے پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں اس کی وجہ سے کیا حالات ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں Reviewed by Admin on اگست 03, 2020 Rating: 5