سب سے اہم خبر ، کورونا کی ویکسین تیار ہو گئی، ویکسی نیشن مہم کب سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا؟



کورونا وائرس کی ویکسین روس نے تیار کرلی،اور اکتوبر کے مہینے سے ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے  ڈیلی میل کے مطابق  گامالیا انسٹی ٹیوٹ روس میں تیار کی گئی کورونا کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز مکمل ہو گئے ہیں، اساتذہ اور ڈاکٹرز پر ویکسین کا تجربہ کرنے کے بعد روس کی طرف سے اس سال اکتوبر میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

روسی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اب اس کی رجسٹریشن کیلئے  کام ہورہا ہے،اور امید ہے کہ اکتوبر تک ویکسی نیشن مہم شروع کر دی جائے گی۔

دوسری طرف برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین رواں ماہ ہی رجسٹرڈ ہوجائے گی۔

اس سے پہلے یہ دعوے بھی سامنے آ چکے ہیں کہ روس کے گامالیا انسٹی ٹیوٹ نے کورونا وائرس کی ویکسین اپریل کے مہینے میں ہی تیار کرلی تھی اور روسی سیاستدانوں اور دیگر امیر ترین افراد کو ویکسین کی ڈوز بھی دی جارہی ہے۔


سب سے اہم خبر ، کورونا کی ویکسین تیار ہو گئی، ویکسی نیشن مہم کب سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا؟ سب سے اہم خبر ، کورونا کی ویکسین تیار ہو گئی، ویکسی نیشن مہم کب سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا؟ Reviewed by Admin on اگست 03, 2020 Rating: 5