ماں نے بیٹے کے ساتھ مل کر میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ماں نے  بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔

بے بی گورو  نامی  36سالہ خاتون نے اپنے 16 سالہ بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دیا جس میں اس نے  امتیازی نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ خاتون بے بی گورو نے میٹرک کے امتحان میں 64 اعشاریہ 40 فیصد نمبر لیے ہیں جبکہ ان کے بیٹے نے 73 اعشاریہ 20 فیصد نمبر حاصل لیے  ہیں۔

میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد خاتون نے بتایا  کہ کم عمری ان کی شادی میں ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی سکول کی تعلیم مکمل نہیں کرسکی لیکن ان کے شوہر نے  ان  کے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دینے پر زور دیا اور ہمت افزائی بھی کی۔


ماں نے بیٹے کے ساتھ مل کر میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا ماں نے بیٹے کے ساتھ مل کر میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا Reviewed by Admin on اگست 03, 2020 Rating: 5