سکول کھلنے کے بعد 3 دن میں کتنے بچوں کو کرونا وائرس لگ گیا؟ پریشان کن اعدادو شمار سامنے آ گئے

 


پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے بیان آیا ہے کہ سکول کھلنے کے بعد 3 دنوں کے دوران 34 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کےترجمان کے  مطابق اب تک سرکاری سکولوں کے 13 ہزار 796 بچوں کے کرونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ پرائیویٹ سکولوں کے ایک ہزار 566 بچوں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک 34 بچوں میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہیلتھ پنجاب کےترجمان  نے بتایا کہ  ننکانہ صاحب میں 7،گوجرانوالہ میں 24، بھکر میں ایک بچہ اور ایک سکول ملازم کرونا کا شکار ہے  جبکہ لودھراں میں ایک سکول ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جس سکول میں 2 یا 2 سے زائد بچوں میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوگی اس سکول کو 5 دن کیلئے بند کردیا جائے گا۔


سکول کھلنے کے بعد 3 دن میں کتنے بچوں کو کرونا وائرس لگ گیا؟ پریشان کن اعدادو شمار سامنے آ گئے سکول کھلنے کے بعد 3 دن میں کتنے بچوں کو کرونا وائرس لگ گیا؟ پریشان کن اعدادو شمار سامنے آ گئے Reviewed by Admin on ستمبر 21, 2020 Rating: 5