لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان کو موقع پر ہی برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا گیا

 

جنوبی پنجاب ضلع وہاڑی کے ایک  علاقے 317 ای بی میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی طور پر زیادتی کرنے والے 5 ملزمان کو موقع واردات سے ہی برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس تھانہ ساہوکا میں اطلاع ملی کہ چک نمبر 317 ای بی میں ایک ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جارہی ہے۔ پولیس اہلکار جب  موقع پر پہنچے تو ملزمان اپنا منہ کالا کرنے میں مصروف عمل تھے۔

پولیس نے موقع سے ہی پانچوں ملزمان محمد صدیق، محمد رشید، محمد نعیم،ظہیر اور علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم وہاڑی روبینہ عباس کو تفتیش کیلئے  ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔


لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان کو موقع پر ہی برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا گیا لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان کو موقع پر ہی برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا گیا Reviewed by Admin on ستمبر 21, 2020 Rating: 5