ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی، دوست وڈیو بناتے رہے

 

گوجرانوالہ میں مریضہ کو ڈاکٹر نے  جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پرائیویٹ نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں ڈاکٹر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اس کے  پاس دوا لینے گئی تھیں تو اس کو  ایک انجیکشن لگایا گیا۔ انجیکشن کے نتیجے میں اس پر غنودگی طاری ہو گئی اوراسی دوران ڈاکٹر نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی جانب سے درج  کی  گئی ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے یہ مؤقف اختیار کیا  کہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ڈاکٹر کے پانچ دوستوں نے موبائل فونز پر ویڈیوز بھی بنائیں۔ پولیس نے ڈاکٹر اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اورتفتیش شروع کردی گئی ہے۔


ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی، دوست وڈیو بناتے رہے ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی، دوست وڈیو بناتے رہے Reviewed by Admin on ستمبر 21, 2020 Rating: 5